میں آسی ہوں مگر تُو ہے بڑا غفار یا اللہ
کرم سے اپنے کردے میرا بیڑا پار یا اللہ
میں آسی ہوں مگر تُو ہے بڑا غفار یا اللہ
سما جائیں میرے دل میں سما جائیں میرے دل میں محبت کے تیرے جلوے
سما جائیں میرے دل میں محبت کے تیرے جلوے
جدھر دیکھوں نظر آئیں تیرے انوار یا اللہ
کرم سے اپنے کردے میرا بیڑا پار یا اللہ
تمنا ہے کہ اپنی زندگی میں دیکھ لو میں بھی
تیرے پیارے تیرے محبوب کا دربار یا اللہ
کرم سے اپنے کردے میرا بیڑا پار یا اللہ
تیری رحمت نظر آئے کسی صورت ان آنکھوں کو
میرے بگڑے ہوئے بن جائیں کاروبار یا اللہ
کرم سے اپنے کردے میرا بیڑا پار یا اللہ
قدم بوسی میسر ہو تیرے محبوب کی یا رب
رہوں بن کر غلام سید ابرار یا اللہ
کرم سے اپنے کردے میرا بیڑا پار یا اللہ
تمنا ہے دل یہ ہے جناب غوث اعظم کا
دکھا دے پیارا پیارا نورانی دربار یا اللہ
کرم سے اپنے کردے میرا بیڑا پار یا اللہ
رہوں تیری رضا پر میں ہمیشہ صابر و شاکر
نہ دے دنیا کا کوئی غم مجھے آزار یا اللہ
کرم سے اپنے کردے میرا بیڑا پار یا اللہ
تیرے دریائے رحمت میں ہوتو غیانی پائے بخشش
ہو قاسم حشر میں جب حاضر دربار یا اللہ
میں عاسی ہوں مگر تو ہے بڑا غفار یا اللہ
کرم سے اپنے کردے میرا بیڑا پار یا اللہ
کرم سے اپنے کردے سب کا بیڑا پار یا اللہ