مدینے والے میرے لجپال
صدقالی حسنین کا دے کر
کر دو مالا مال
مدینے والے میرے لجپال
ناز ہے جن پر سب نبیوں کو
ایسے سخید آتا ہے وہ تو
مانگن والوں کو کرتے ہیں
پل میں مالا مال
مدینے والے میرے لجپال
واسطہ خاتون جنت کا
واسطہ شبیر و شبر کا
واسطہ پیارے اصحاباں کا
مشکل میری ٹال
مدینے والے میرے لجپال
خواجا قطب فرید کا صدقا
صابر نظام دین کا صدقا
داتا حجویری کا صدقا
جھولی میں دو ڈال
مدینے والے میرے لجپال
تن من دھن سب اپنا لٹا کر
آپ کے عشق میں خود کو مٹا کر
کوئی بھلے شاہ بنا اور کوئی قلندر لال
مدینے والے میرے لجپال
لاج علیم کی ہاتھ تمہارے
تم بن بگڑی کون سوارے
تم ہی اس کی لاج شرم ہو
تم ہی اس کی ڈھال
مدینے والے میرے لجپال
صدق علی حسنین کا دے کر
کر دو مالا مال
مدینے والے میرے لجپال