جیون کیا ہے
چلتا پھرتا ایک کھلونا ہے
جیون کیا ہے
چلتا پھرتا ایک کھلونا ہے
دو آنکھوں میں ایک سے ہسنا ایک سے رونا ہے
جیون کیا ہے
چلتا پھرتا ایک کھلونا ہے
چلتے چلتے راہ میں یوں ہی
رستہ مڑ جاتا ہے
انجانے میں انجانے سے رشتہ جڑ جاتا ہے
کسے پتا ہے کس رستے میں کب کیا ہونا ہے
جیون کیا ہے چلتا پھرتا ایک کھلونا ہے
دو آنکھوں میں ایک سے ہسنا ایک سے رونا ہے
بیت گیا جو
وہی ہر پل آگے کیوں چلتا ہے
راکھ ہوئے انگارے کب کے پھر بھی دل جلتا ہے
بھولی بسری یادوں کو عشقوں سے دھونا ہے
جیون کیا ہے چلتا پھرتا ایک کھلونا ہے
دو آنکھوں میں ایک سے ہسنا ایک سے رونا ہے
جیون کیا ہے چلتا پھرتا ایک کھلونا ہے
Đang Cập Nhật
Đang Cập Nhật
Đang Cập Nhật