علیؑ کے غلاموں میں نام تو لکھائے جا
علیؑ علیؑ علیؑ نارا حیدرؑی لگائے جا
علیؑ کے غلاموں میں نام تو لکھائے جا
علیؑ علیؑ علیؑ نارا حیدرؑی لگائے جا
جن کے لیے محبوبِ خدا نے سورج کو پھر سے لوٹایا
ان کے کرم سے نام میرا بھی ان کے غلاموں میں ہے آیا
ہر دم ان کے گیت سنائے جا
علیؑ علیؑ علیؑ نارا حیدرؑی لگائے جا
ہر مشکل سے دور رہیں گے مولا علیؑ کے چاہنے والے
سب کچھ ان کو مل جائے گا جو ہیں ان کے مانگنے والے
اپنی مرادیں ساری ان کے در سے پائے جا
علیؑ علیؑ علیؑ نارا حیدرؑی لگائے جا
جن کے لبوں پر جھوم کے یاروں نام علیؑ کا جس دم آیا
اس کے سر پر رب اپنی رحمت کا دیکھو کرتا ہے سایا
ان کے نام کی دھوم مچائے جا
علیؑ علیؑ علیؑ نارا حیدرؑی لگائے جا
میرے موین ہے پاتہ خیبرؑ مجھ کو یقین ہے وہ ہے رہبر
ان کے نام کو دل پر لکھ کر ذکر کرو اب ان کا گھر گھر
ان پہ عقیدت کے پھول برسائے جا
علیؑ علیؑ علیؑ نارا حیدرؑی لگائے جا
علیؑ مولا دم دم علیؑ مولا حق